متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو گرفتار

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ڈاکو حلیم خان عرف عالم کوگرفتار کرلیاگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے ملزم کوگرفتار کیا،تفتیش کے دوران ملزم سے مسروقہ رقم 37ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، مذکورہ ڈاکورواں سال کے آغاز میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج ہے، ملزم عالما گینگ کا سرغنہ بتایاجاتاہے جس کے 2ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔