لاکھوں کی چوریاں ،ڈاکے شہری 5 گاڑیوں ،47 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں، 3رکشوں ،31موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات،موبائلز،نقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری ایک گاڑی، 16موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ،شہرکے مختلف علاقوں میں 18افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کچا سٹاپ کے قریب محمد ثاقب کی سپئیر پارٹس کی د کان میں گاڑیوں کے 4حصے مالیتی 6لاکھ روپے،کیرج فیکٹری کے قریب اعجاز سلیم کے گھر کے تالے توڑ کر 13سوریال اور 69ہزار 950 روپے چرا لیےگئے۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کو راشد نے بتایا کہ خاور،حفیط، دانش، جواد، یاسر وغیرہ اسلحہ کی نوک پر ہمارے دفتر میں داخل ہوئے اور دس لاکھ روپے ، موبائل فون اور دو پسٹل چھین لیے، ہم نے دیگر اشخاص کے ساتھ مل کر چار افراد کو پکڑ لیا جس کے نام حفیظ،دانش، فرید اورعلی معلوم ہوئے، تھانہ کوہسار کی حدود سے عامر کے 44 لاکھ 17ہزار روپے مہر علی نے چوری کر لیے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپر زین الحسن فلیٹ میں سورہاتھاکہ ایک نامعلوم شخص گیٹ توڑکراندرداخل ہوااور اسلحہ کی نوک پر لیپ ٹاپ اورموبائل چھین کر لے گیا۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ علی ٹاؤن میں محمدعارف کے گھرکے تالے توڑکرایک موبائل ،ایک تولہ سونا، 2لاکھ روپے اور گھریلو سامان ،اڈیالہ روڈپر احمرظفر کے گھر سے تین چاندی کی زنجیریں ،پانچ سونے کی زنجیریں، چار گھڑیاں ، بھائی کا پاسپورٹ، بہن کا شناختی کارڈ، 60ہزارروپے ، تین موبائل چرا لیے گئے۔تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے واجد کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر 6 تولے سونا، ایک ہزار یورو، چھ سو ڈالر لوٹ لیے گئے ۔ تھانہ سہالہ پولیس کو احسن نے بتایا کہ مبشر نے 25لاکھ روپے مالیت کا سامان خوربرد کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے ڈیرھ کروڑ روپے کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لیے۔ دیگر وارداتیں تھانہ سٹی، رتہ امرال ، نیو ٹاؤن ، صادق آباد، ویسٹریج، نصیرآباد، ریس کورس ، صدر بیرونی ، چونترہ ، گنج منڈی، ائرپورٹ، روات، مارگلہ، رمنا ، انڈسٹر یل ایریا ، نون،کھنہ ، کورال،بھارہ کہو ، کراچی کمپنی ،شالیمار، گولڑہ کی حدود میں ہوئیں۔