ایف نائن پارک میں شجر کاری مہم

19 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایف نائن پارک میں شجر کاری مہم کی تقریب منعقد کی گئی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر طلحہ محمود ‘ ازبکستان اور تاجکستان کے سفیر مہمان خصوصی تھے۔ مہمانوں نے پاک میں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔سول سوسائٹی کے افراد نے بھی پودے لگائے۔ چیئر مین سی ڈی اےالامین مینگل نے اس موقع پر کہا کہ تمام گرین بیلٹس کے علاوہ سکولوں اور کالجوں اور نیشنل پارک ایریا میں ما حول دوست در خت لگائے جا ئیں گے۔