کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ گولڑہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار تیز رفتار کار کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا ۔تھانہ گولڑہ پولیس کو فضل الرحمن نے بتایا کہ فیضان انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتا ہوا آیا اور میرے بھانجے سفیرجو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کو ٹکر ماردی۔