عید پر صفائی ورکرزکی چھٹیاں منسوخ

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کیلئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی،چاند رات اور عید کے تینوں دن شہر کی صفائی کیلئے ورکرزکی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ عیدگاہوں، مساجداور قبرستانوں کے اطراف میں خصوصی صفائی کی جائیگی اور چونا پھینکا جائیگا۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر مینیجر آپریشنزآر ڈبلیو ایم سی محمد حسنین نے اجلاس کو عیدالفطرکے صفائی پلان پر بریفنگ دی۔