قرآن انسانیت کیلئے مکمل دستورِ حیات ہے،بشارت امامی

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہا ہےکہ 27 رمضان کو پاکستان کا قیام عطیہ خداوندی اور اولیاء کرامؒ کا فیضان ہے جسکے دفاع اور ترقی و استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔قرآن وہ عظیم کتاب ہے جو انسانیت کیلئے مکمل دستورِ حیات ہے۔ یہ بات انہوں نےدرسگاہ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں میں محفلِ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا آخری پیغام شکلِ قرآنی میں وہ عظیم ترین دستورِ الٰہی ہے جسے انسانیت کی رُشد و ہدایت کا منبع و سرچشمہ قرار دیا گیا ۔