سی ڈی اے پروجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارشات معطل

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت کمیٹی کے سی ڈی اے کے پروجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارشات معطل کرتے ہوئے کیس کو اسی نوعیت کی زیر التوا دیگر درخواستوں کے ساتھ مئی کے آخری ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذکیہ ناز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر سائلہ کی جانب سے بیرسٹر کامران الیاس راجہ جبکہ سی ڈی کی طرف سے کاشف علی ملک اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔