آئی جی پنجاب کی عوامی مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب نے رمضان المبارک کے آخری دنوں کے دوران صوبہ بھر میں حساس و عوامی مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے نام جاری کئے گئے پیغام میں کہاہے کہ صوبہ بھر میں مذہبی و عوامی مقامات بشمول مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر حساس پوائنٹس کی سکیورٹی کیلئے اضافی دستوں کو تعینات کیا جائے اور مساجد میں نماز تراویح اور محافل شبینہ کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات کئے جائیں ۔شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل ہموار روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں و راہزنوں کو پابند سلاسل کرکے بازاروں کی رونقوں کو قائم رکھا جائے۔