پاکستان نیوزی لینڈ میچوں کی سکیورٹی کیلئے ساڑھے پانچ ہزاراہلکار فرائض سر انجام دینگے

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچوں کی سیکورٹی کے لئے ساڑھے پانچ ہزار افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ،سی پی او راولپنڈی سیدخالدمحمودہمدانی نے کہاہے کہ دونوں کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے آمدورفت کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جب کہ روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔