اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سنیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں صف اول پر ہے۔ پاکستان میں موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ باتیں عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے جازبا پروگرام کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں کہیں، شیری رحمان نے کہا کہ یہ خواتین ہی ہیں جو ہماری زراعت اور معیشت کے پہیے کو گھماتی ہیں، انہوں نے کہا کہ خواتین گھر چلانے کی ذمہ دار ہیں لیکن پھر بھی یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار میں ظاہر نہیں ہوتی۔عورت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم مرزا ،ڈاکٹر عالیہ ہاشمی خان، چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز ایس ڈی پی آئی ایمب شفقت کاکاخیل ،ڈویلپمنٹ اور ہیڈ آف کوآپریشن کینیڈین ہائی کمیشن قونصلر لیوک مائرز، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد ریڈ زون میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آج ریڈ الرٹ ہو گا ، ریڈ زون...
اسلام آبادسرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس گرینڈ دھرنا 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔ حکومت اور سرکاری ملازمین...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ ہم ملکر اسلام آباد...
اسلام آباد چوہدری محمد یٰسین کو پانچویں مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی...
راولپنڈی راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی...
راولپنڈی پرائیویٹ گاڑی پر سبزنمبر پلیٹ ،کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار...
راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی کنوینرز نے کہا ہےکہ خواتین کی شمولیت کے...
اسلام آباد‘ راولپنڈی رواں ہفتے کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی...