اساتذہ کی زکوۃو عشر ایڈمنسٹریٹرز کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) محکمہ زکوۃ ضلع راولپنڈی نے زکوۃ و عشر ایڈمنسٹریٹرز کے طور پر اساتذہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب زکوۃ و عشر ایکٹ 2018کی سیکشن15(10)کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔