بجلی بلوں کی ادائیگی تاریخ میں توسیع

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد( جنگ نیوز)عید الفطر کی تعطیلات کے باعث بلنگ بیج نمبر1 کے آئیسکو صارفین جن کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ 25 اپریل2023 تھی میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔اب بیج نمبر1 کے صارفین بغیر کسی سرچارج کے 26 اپریل تک اپنا بل جمع کروا سکتے ہیں۔اس ضمن میں بینکو ں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔