ذیابیطس اور بلڈ پریشرگردے خراب ہونے کی بڑی وجوہات ہیں، مقررین

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ذیابیطس اور بلڈ پریشرگردے خراب ہونے کی دوبڑی وجوہات ہیں۔ شوگری ڈرنکس ذیابیطس کی بڑی وجہ ہیں جن پرٹیکس لگا کر اس کے استعما ل کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیا لات کا اظہارپاکستان کڈنی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میٹھے مشروبات کے گردوں پر ہو نے والے نقصانات کے حوالے سے پروگرام میں مقررین نےکیا ۔ مہمانوں میں چیئر مین کڈنی پیشنٹ ایسوسی ایشن جنرل ظہیرالدین، سی ای اوفواد ،بریگیڈئر (ر) شہزاد نییفرالوجسٹ، سیکرٹری کرنل سردار خان اور سکواڈرن لیڈرغلام عباس,سوشل ویلفیئر ڈائریکٹر رانا شاہد بھی شامل تھے۔ جنرل ظہیرالدین نےکہا کہ پیشاب کا رنگ بدل جانا، ضرورت سے زیادہ جھاگ کا ہونااور جھاگ کاپیشاب میں کافی دیر تک رہنا اور تھکاوٹ کا ہونا بیماری کی  علامت ہے ۔