گندم کی ممکنہ سمگلنگ روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے، کمشنر

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)محکمہ خوراک راولپنڈی نے گندم سمگلنگ کی روک تھام کے لئے 25 مارچ سے17 اپریل 2023 تک 4990یٹرک ٹن گندم اور 1192 میٹرک ٹن آٹا سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے مجموی طور پر 214گاڑیاں ضبط اور 53 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ اگر چہ ابھی گندم خریداری کا سلسلہ شروع نہیں ہوا لیکن ہم سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کےذریعے ہی اپنے ٹار گٹس کا 50فیصد ہدف حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی ہے کہ گندم کی ممکنہ سمگلنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔حکومتی سبسڈ ی کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کر نا ہے۔