ای چالان کے 100 نادہندگان کی فہرست مرتب

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سیف سٹی ای چالان کے 100 نادہندگان کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں۔ ‏ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والے 100 افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے ‏ان افراد کو سیف سٹی ای چالان ٹکٹس جاری کئے گئے تھے مگر انہوں نے ابھی تک چالان جمع نہیں کروائے ۔