راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور سےاسلام آباد پہنچ گئیں اور ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کے اختتام پر پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو21 سے 23 اپریل تک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں دی جائیں گی ۔ خیال رہے کہ پیر کی شب قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو تیسرے میچ میں چار رنز سے ہرادیا تھا ۔ افتخار احمد نے24گیندوں پر60رنز چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے لیکن وہ میچ فنش نہ کرسکے۔ پاکستانی ٹیم 159رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ آخری اوور میں 15رنز کی ضرورت تھی۔ پلیئر آف دی میچ جیمی نشام نے تین وکٹ حاصل کئے۔دریں اثنا افتخار احمد نے اپنے پرستاروں سے میچ فنش نہ کرنے پر معذرت کی ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ شکست کا بہت زیادہ افسوس ہوا، ہم نے بہت کوشش کی لیکن نہیں جیت سکے، ہم نے یہی پلان کیا ہوا تھا کہ ہم نے اوسط کو نہیں دیکھنا، ہم نے صرف باؤنڈریز لگانا تھیں اور اسی سے ہم میچ جیت سکتے تھے۔ فہیم اشرف نے جب دو چھکے مارے تو اس وقت میں نے محسوس کیا کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ہمارا کمبی نیشن ہے ہم سیریز جیت جائیں گے۔
اسلام آباد رواں سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 79ہزار 689روپے مقرر کر دیا گیا۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ...
اسلام آباد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو...
اسلام آ باد متروکہ املاک ٹرسٹ پراپرٹیز بل2012 پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ مرزا علی محسود کی سر براہی میں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس گزرنے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و...
اسلام آباد تھرکول ریلوے کو پورٹ قاسم سے جوڑنے والی ریلوے لائن 5دسمبر تک مکمل ہوجائے گی ، پاکستان پورٹ قاسم...
اسلام آباد رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29شعبان المعظم 1446ہجری،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر...
اسلام آباد او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کے زیراہتمام او آئی سی ممالک میں...