سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کوچنگ کورس کا آغاز

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ کوچنگ کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گیا ہے۔ کورس کے شرکاء کو مقررین پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام اور الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق سمیت رانا نصراللہ، قرت العین، ارشد محمود اور اسد اللہ مختلف کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دے رہے ہیں۔