فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بلز بی نے جیت لیا

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بلز بی نے جیت لیا ۔ چار روز تک ملٹی پرپز کورٹ ایف سکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 37ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ تھےجبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اوج ظہور سمیت دیگر شخصیات بھی اختتامی تقریب میں موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلز بی نے اپنے شاندار کھیل کے بدولت جنرلز کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں 11سے شکست دی۔