اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) معروف بائیکر مکرم ترین ، جہاں گرد خان اور اُن کے ساتھیوں کا موٹر سائیکلوں پر سعودیہ عرب، ایران، عراق اور متحدہ عرب امارات کے سفر سے وطن واپسی پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے دفترمیں پر تپاک استقبال کیا گیا۔اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدور ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ،سید احسان اللہ وقاص نے الخدمت کے دیگر ذمہ داران اور رضاکاروں کے ہمراہ بائیکرز کا استقبال کیا ، انہیں عمرے کی مبارکباد پیش کی ۔ الخدمت کی جانب سے بائیکرز کےاعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔’کراس روٹ ‘ بائیکرز کلب سے مکرم ترین نے بتایا کہ یہ 25رُکنی وفد تھا جس نے موٹر سائیکل پر عمرے کی نیت سے پاکستان سے سفرکا آغاز کیا اور براستہ ایران، عراق، متحدہ عرب امارات سعودیہ عرب کا سفر کیا۔ یہ سفر ساڑھے 3 ماہ میں مکمل ہوا۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اِس موقع پر کہا کہ مکرم ترین اور اُن کے ساتھی پاکستان کا روشن چہرہ ہیں ۔ ہمیں اِن جوانوں پر فخر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کےلیے بہت ضروری ہیں الخدمت اپنے والینٹیئرز ڈیپارٹمنٹ کےذریعے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
اسلام آباد رواں سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 79ہزار 689روپے مقرر کر دیا گیا۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ...
اسلام آباد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو...
اسلام آ باد متروکہ املاک ٹرسٹ پراپرٹیز بل2012 پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ مرزا علی محسود کی سر براہی میں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس گزرنے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و...
اسلام آباد تھرکول ریلوے کو پورٹ قاسم سے جوڑنے والی ریلوے لائن 5دسمبر تک مکمل ہوجائے گی ، پاکستان پورٹ قاسم...
اسلام آباد رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29شعبان المعظم 1446ہجری،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر...
اسلام آباد او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کے زیراہتمام او آئی سی ممالک میں...