پہلے ٹریڈیشنل سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)روایتی کھیلوں کی ترویج دورِ حاضر میں نوجوانوں کواپنی تہذیب سے محبت کا درس دیتی ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس و ہم نصابی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اور اسلام آباد بانڈوایسوسی ایشن کے بانی و مرکزی صدر ڈاکٹرمحمد افضل بابر نے پہلے ٹریڈیشنل سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن اداروں اور والدین کے طلبہ نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ہے میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔