اسٹاک مارکیٹ ،منتخب خریداری سے تیزی ،201 پوائنٹس کا اضافہ

19 اپریل ، 2023

کراچی ( نمائندہ جنگ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،محدود کاروبار لیکن منتخب خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ،کے ایس ای100 انڈیکس میں 201پوائنٹس کا اضافہ،50.98 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 17 ارب 66کروڑ 37لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 28.74فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی زیادہ دلچسپی نظر نہیں آرہی،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار بہت محدود رہا،تاہم وزیر اعظم کی جانب سے دوست ممالک سے فنانسنگ کی تصدیق کے باعث اچھی امیدوں پر کچھ من پسند سیکٹرز میں منتخب خریداری دیکھنے میں آئی جس سے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ،اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 201.38پوائنٹس کے اضافے سے 40448.05 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ نیسئلے پاکستان اور سفائر فائبر کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ 100.00 روپے اور 71.75 روپے فی شیئرز تھا جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور اور خیبر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 246.00روپے اور 51.75 روپے فی شیئرز تھی۔