وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی صدارت اجلاس

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کا جائزہ لینے كے لیے ا اجلاس ظفر حسن، وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی صدارت میں منعقد کیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے سینئر افسران کی شرکت کے علاوہ اجلاس میں صوبائی محکمہ زراعت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، زیڈ ٹی بی ایل، نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اور پلاننگ کمیشن کے اراکین نے شرکت کی۔