معاشی مسائل کا حل رئیل سیکٹر کی ترقی میں ہے،اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کا حل رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں ہے، حکومت اس شعبے کو جتنی زیادہ اہمیت اور مراعات دے گی اس سے ملکی معیشت بھی رواں ہوگی اور روزگار بھی مہیا ہوگا. صدر سردار طاہر اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق کی قیادت میں پوری ٹیم نے گزشتہ چار سالوں میں اسٹیٹ ایجنٹس کو ایک عزت اور مقام دلوایا ہے.بابر بھٹی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے اپنی کمیونٹی کے ٹیکسز کے مسائل، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل کے مسائل، فیملی ٹرانسفر کیلئے بی سی ایس شرط کا خاتمہ جیسے مطالبات منظور کروائے ہیں جو مسائل پائپ لائن میں ہیں ان کو بھی حل کروایا جائے گا۔