اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت صوبہ بھر کے 97 لا ء افسران کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب کی نگران حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کی جانب سے عابد ایس زبیری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ پنجاب کی نگران کابینہ 26جنوری کو وجود میں آئی تھی جبکہ نگران حکومت نے 24جنور ی سے ایڈوکیٹ جنرل سمیت صوبے کے 97 لاء افسران کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیاتھا،ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے 24 جنوری کو جوپہلا حکم دیا تھا وہ پنجاب کے 97لا افسران کی برطرفی تھی،لا ء افسران کی برطرفیوں کے بعد اسی وقت نئے لا ء افسران کی تقرری بھی کردی گئی ،فاضل وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ وجود میں آنے سے پہلے ہی لا ء افسران کو برطرف کرنے کااقدام خلاف آئین اورخلاف قانون ہے،انہوںنے عدالت سے حتمی فیصلے تک لاء افسران کی برطرفیوں کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کا موقف سن کر ہی اس کیس کا فیصلہ کریں گے ،بعد ازاں عدالت نے پنجاب کی نگران حکومت، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔
کراچی،اسلام آباد پاکستان نے چوتھا بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ جیت لیا۔ منگل کو ملتان میں فائنل میں اس نے بنگلہ دیش...
اسلام آباد بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا سے...
اسلام آباد فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی،حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا...
اسلام آباد برطانوی نشریاتی ادارے نے ہر سال کی طرح2024 کی دنیا بھر کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی ، جس میں...
تہران پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمہ میں پی ٹی...
اسلام آباد او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اچ شریف سے دریافت گیس ذخائر سے یومیہ 5...
اسلام آبادفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کو مختلف معاشی شعبوں اور...