صدر عارف علوی کا وزیرستان میں شہیدہونیوالےسکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین کو ٹیلی فون ،شہدا کو خراج عقیدت

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وطن کی خاطر خدمات اور قربانی پر شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی خدمات کو سلامپیش کرتی ہے۔ منگل کو عارف علوی نے 15 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ کے بھائیوں سے رابطہ کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کی وطن کی خاطر خدمات اور قربانی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے قوم کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔