ایس ایم سی کورس کیلئے 3 افسران کی نامزدگی منسوخ ،15اضافی نامزد

19 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس( ایس ایم سی ) کیلئے نامزد گریڈ 19 کے افسران میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ 3 افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے جبکہ 5 افسران کی اضافی نامزد گی کی گئی ہے ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے عمران قریشی اورپولیس سروس کے وحید الرحمان کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔پنجاب حکومت(پی ایم ایس گریڈ19) کے غیاث الدین احمد کی نامزدگی منسوخ کی گئی ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے عمران حامد کی اضافی نامزد گی کی گئی ۔پولیس سروس کے قریش خان، محمد حسین، سجاد خان کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔پنجاب حکومت(پی ایم ایس گریڈ19) کے ذوالفقار علی کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔کورس 24 اپریل سے 11 اگست 2023تک جاری رہیگاکورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد، پشاور،لاہور،کراچی میں ہوگا۔