پی ایچ ڈی مطابقت سرٹیفکیٹ منسوخی کاحکم نامہ معطل ، ایچ ای سی سے جواب طلب

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایچ ڈی بائیو ٹیکنیشن اور زولوجی میں مطابقت کا سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا ایچ ای سی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائقہ عندلیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 7 اپریل 2023 کو بائیو ٹیکنیشن اور زولوجی میں مطابقت کا سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جو صریحاً نا انصافی ہے۔ اس پر عدالت نے 7 اپریل کا حکم نامہ مورخہ معطل کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔