اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور زہریلی پولرائزیشن ہے، معاشی کے ساتھ ساتھ آئینی اور سیاسی بحران منہ کھولے کھڑے ہیں، بدامنی کا راج ہے اور عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، ان تمام مسائل کا علاج الیکشن سے ہی ممکن ہے۔ ہم چاہتے ہیں بیک وقت قومی انتخابات ہوں اور مرکز اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم ہو جائیں۔ جماعت اسلامی تمام سیاسی جماعتوں کو اس مقصد کے حصول کے لیے ڈائیلاگ کی طرف بلا رہی ہے، مذاکرات میں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہو گا کہ آئندہ الیکشن میں عدالتیں، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر غیرجانبدار ہوں اورانتخابات کے بعد فساد اور انتشار برپا نہ ہو، قوم کے اندر وحدت آئے اور23 کروڑ عوام اپنے لیے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو ملک کو کرپشن، جہالت اور غربت سے نجات دلائے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ دیر پائن میں افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں شہادت پر ان کے اہل خانہ سے لکی مروت میں تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔سراج الحق نے کہا دو فیصد اشرافیہ نے 98فیصد عوام کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، سودی معیشت اور کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو ملک کو بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، مالاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی آئی کے دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے مسلح گینگ پھرتے ہیں اور انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔انھوں نے کہا مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب کر دیا، اس وقت آٹا 170 روپے اور چینی 135روپے کلو ہو گئی ہے، پٹرول پونے تین سو روپے لیٹر، ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ چند سالوں میں تین سو فیصد اضافہ ہوا، قومی معیشت کی تباہی موجودہ اور ماضی کی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے،تاریخ میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا، بحرانوں پر قابو نہ پایا گیا تو خدانخواستہ ملکی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا۔
کراچیپولیس اور سی پی ایل سی نے 8 فروری کو ملزم ارمغان کے گھر واقع ڈیفنس خیابان مومن گلی نمبر7بنگلہ نمبر 35 میں...
کراچی ملزم ارمغان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ قریشی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا آبائی تعلق رحیم یار...
کراچیقانونی ماہرین نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تفتیشی افسر کا کردار اہم قرار...
کراچیمصطفیٰ قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں جس میں...
کراچیمقتول مصطفیٰ کی والدہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ6جنوری کو میرا بیٹا گھر سے گاڑی لے کر نکلا،بچہ گھر واپس...
کراچی مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ ڈیفنس سے ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد...
کراچیمغوی نوجوان مصطفیٰ کے قتل میں ملوث ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران ہتھیاروں کے علاوہ 64 لیپ...
کراچیقتل سے پہلے مصطفیٰ کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ بھی سوشل میڈیا پرشیئرہوئی ہے جس میں مصطفیٰ نے اپنے دوست کو...