اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد کے مابین سعودی عرب میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات مدینہ منورہ میں ہوئی۔ وفد میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز دلاور خان، عبدالقادر، فیصل سلیم رحمان اور ممبر پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن نعمان خان بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے چیئرمین سینیٹ اور اُن کے وفد کے دورہ سعودی عرب کا خیرمقدم کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عرب ورلڈ لیگ عالم اسلام کا نمائندہ فورم ہے۔ پاکستانی قوم اسلاموفوبیا کے خلاف تحریک کی قیادت کے لئے مسلم ورلڈ لیگ کی طرف دیکھتی ہے۔ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مدبرانہ قیادت میں مملکت سعودی عرب کی ترقی انتہائی قابل تعریف ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب کے عوام کی بہتری کے لئے وژن خاص طور پر قابل قدر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حالیہ مالی امداد پر بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی بروقت مدد پاکستان کی مالی مشکلات کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کیلئے مملکت سعودی عرب، مسلم ورلڈ لیگ اور خاص طور پر سیکرٹری جنرل کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مدد پر مشکور ہیں۔ ملاقات میں سینیٹ آف پاکستان اور عرب ورلڈ لیگ کا معاونت کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنما وفد نے کہا کہ عرب ورلڈ لیگ عالم اسلام کی نمائندہ فورم ہے۔
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استنبول میں ترکیہ کے اسپیکر کی زیر صدارت فلسطین کی نازک...
اسلام آبادمسابقتی کمیشن نے پی آئی اے پر عائد کردہ ایک کروڑ روپے کا جرمانہ اپیل خارج ہونے پر وصول کر لیا ، سی...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک اوروی پی این سروس فراہم کنندہ کمپنینیکسیم ٹیک ایس ایم سی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سویلین ملزمان کے فوجی رائل متعلق عدالتی حکمنامہ کیخلاف دائر و...
اسلام آبادحضرت امیر خسرو کے 721ویں عرس میں شرکت کے بعد پاکستانی زائرین وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزارت مذہبی امور...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی دعوت پر آج ایک اعلیٰ...
کراچی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کئی پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔سلمیٰ...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی دور کے گورنر پنجاب وملزم عمر سرفراز چیمہ کی نو مئی 2023 کے جلائو ،گھیرائو...