کراچی ( جنگ نیوز )عید الفطر پر دو دن اخبارات شائع نہیں ہونگے ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عید الفطر کے موقع پرتعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ تعطیلات کا شیڈول اس طرح ہوگا۔ عید جمعہ21اپریل 2023ء ہو نے کی صورت میں ہفتہ22اپریل2023ء اور اتوار23 اپریل2023ء کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ جمعہ21 اپریل2023ء اور ہفتہ 22اپریل2023ء کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تواتوار 23 اپریل2023ء کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں ۔ عید ہفتہ22اپریل2023ء ہو نے کی صورت میں ، اتوار 23اپریل2023ء اور پیر24 اپریل 2023 ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ ہفتہ22 اپریل2023ء اور اتوا ر 23 اپریل 2023ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو پیر 24اپریل 2023 ء کو اپنے ایڈیشن شائع کرسکتے ہیں ۔
دبئی امریکی شہر بوسٹن میں 10 بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کی سازش کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ...
کراچی جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا...
کراچی تجزیہ کاروں مظہر عباس، سلیم صافی، فخر درانی، اعزاز سید، بینظیر شاہ، محمل سرفراز، ڈاکٹر منہاس مجید اور...
لاہور سول سروسز اکیڈمی کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پروقار پاسنگ...
کراچی تجزیہ کاروں سید محمد علی، بینظیر شاہ، اعزاز سید اور عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کانام لے کر تعریف...
اسلام آ باد شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے اسلام آ باد میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کنونشن سنٹر کی تعمیر...
اسلام آباد امریکہ ایران جنگ بندی کی ثالثی، پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی؛ جنگ بندی کے اعلان کے بعد...
اسلام آباد انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کے ہمراہ...