فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہےکہ فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف حسب معمول انتہائی گھٹیا ، بے ہودہ اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے ایک پلاٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں منسٹرز کالونی اسلام آباد میں الاٹ کیا گیا مگر اس کیلئےبھی کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔گو کہ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کو کینسل کردیا ہے۔ اگر اس پر کام شروع ہو بھی جائے تو یہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا۔