نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں ایک پیسے سے بھی کم فی یونٹ کمی کی منظوری

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیپرا کا ڈسکوز کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.0006 پیسے (1پیسے سے بھی کم) فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،سی پی پی اے -جی نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48پیسے فی یونٹ اضافےکیساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا فروری کا ایف سی اےجنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا،اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگااس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگااس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔