وزیراعظم کی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو نیپال میں 8091 میٹر بلند چوٹی سر کرنے پر مبارکباد

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو نیپال میں 8091 میٹر بلند انا پورانا I پہاڑ کی چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا ان کا کارنامہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہماری خواتین زندگی میں کسی بھی سنگ میل کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔