پاک چین دوستی ، پہلی بس سروس اسلام آباد سے 13مئی کو چلے گی

19 اپریل ، 2023

سرگودھا(نامہ نگار)پاک چین دوستی، اسلام آباد سے چین کے لئے بس سروس کا اجراء کر دیا گیا جس کی پہلی بس سروس اسلام آباد نجی ٹرانسپورٹ ٹرمینل سے 13 مئی رات 1 بجے چلے گی۔پاک چین دوستی میں اسلام آباد سے چین کے درمیان بس سروس کی پہلی بس 13 مئی کو نجی ٹرانسپورٹ ٹرمینل سے رات ایک بجے روانہ ہو گی جس کا کرایہ 25000 روپے مقرر کیا گیا جس میں جانے اور واپسی کا ریٹرن ٹکٹ 50000 روپے ہو گا۔یہ بس 13 مئی کو اسلام آباد سے روانہ ہو کر صبح ساڑھے سات بجے پہلا سٹاپ ناران ٹرمینل،دوسرا سٹاپ 3بجے دوپہر گلگت،تیسرا سٹاپ شام 6 بجے ہنزہ،چوتھا سٹاپ رات 9 بجے سست بارڈر پر کر کے وہاں کمپنی مسافروں کو کھانا فراہم کر کے قیام کی سہولت دے گی اور اگلے روز صبح 9 بجے سست بارڈر سے روانہ ہو کرپانچواں سٹاپ دوپہر 12:30 خنجراب پاس اور آخری سٹاپ تاشکرگن چین پہنچے گی۔