سینٹ اجلاس کیلئے 10نکاتی ایجنڈا جاری

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینٹ کے (آج)بدھ کو ہونے والے اجلاس کیلئے 10نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، حکومتی سنیٹرز کی طرف سیاسی صورتحال اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر بحث کیلئے تحریک پیش کی جائے گی ، فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ پرپنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات بل 2023پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اوراسے اڈاپٹ کرنےکی تحریک پیش کی جائے گی ،اجلاس میں دی نیشنل اکائونٹبلٹی بل 2023سمیت دیگر بل بھی پیش کئے جائینگے ، اجلاس میں قانون سازی بھی متوقع ہے ، سینٹ اجلاس میں اپوزیشن خصوصاً پی ٹی آئی سنیٹرز کی طرف سے احتجاج کا بھی امکان ہے ۔