اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے برآمدکنندگان کو سہولت دیں گے، معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہوگا، آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہو جائے گا۔منگل کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صنعت اور برآمدات کے مسائل کو ایک ہی جگہ حل کرنا چاہتے ہیں، جی ایس پی پلس کی طرح ریگولیٹری رجیم تمام خریداروں کیلئے یکساں ہونی چائیے،ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم نے اس حوالے سے پہلے کیا کیا اور اب کیا کرنا ہوگا، جی ایس پی پلس کے تحت کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ادھروفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے پاکستان میں ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف نے منگل کو ملاقات کی اور پاکستان میں ای کامرس، تجارت اور صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ تعاون کے لئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سفیر کو تجارت کے حقیقی امکانات کو پورا کرنے کیلئے باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون اور تعاون کا یقین دلایا اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ازبک سفیر نے تجارت، صنعت اور ای کامرس کے شعبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 1 بلین کے ایکشن پلان کو پورا کرنے کے لیے مزید عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے وفاقی وزیر سے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اگر ہم ناپسندیدہ رکاوٹوں کو دور کر لیں تو تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔
عمرکوٹ این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری...
دبئی دبئی میں آن لائن دھوکے باز گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو گاڑیاں کا خریدار بن کر جعلی چیک دیا کرتا تھا اور...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔ قوم ترقی و خوشحالی کے سفر پر...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر...
راولپنڈی وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے ملک ابرار احمد کو حلقہ این اے 55 کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 25...
پشاور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے سے...
اسلام آباد پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ مسائل اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے...