سویڈن کے سفیر کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ،آئی جی اکبر ناصر خان سے ملاقات

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سویڈن کے سفیر سفیرہنرک پرسن نے وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد نے آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے ملاقات کی اورمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سی پی او سیف سٹی اور ایس ایس پی سیف سٹی آپریشنز بھی موجود تھے۔ وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور مانیٹرنگ ہال کا وزٹ کرایا گیا،وفد کو سیف سٹی کے مختلف سیکشنز، آپریشنزاینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سے،ای چالان سسٹم اور ” پکار- 15 ” ہیلپ لائن کے بارے میں بریف دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کی کوریج کو شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔