اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا چیلنج ہے ، عالمی گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا 1 فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر اس کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے ، ہم ناقابل برداشت ہیٹ ویو، سیلابوں، گلیشیئر کے پگھلنے اور دیگر ماحولیتی اثرات کا مقابلہ کر رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےشنگھائی تعاون تنظیم کے چوتھے وزارتی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا، ماحولیاتی تحفظ کے لیے ذمہ دار شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزارتوں اور محکموں کے سربراہان کا چوتھا اجلاس بھارت میں میں ہوا،اجلاس میں چین، روس قازقستان، تاجکستان، انڈیا، کرغیر جمہوریہ اور ازبکستان کے وزراء نے شرکت کی، شیری رحمان نے کہاکہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی پہلی صف میں کھڑے ہیں، گزشتہ سال کے سیلاب سے 32 ملین افراد متاثر اور 30 بلین ڈالر سے زائد معاشی نقصان ہوا، ہماری پالیسی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اہداف اور پیرس معاہدے میں کئے گئے وعدوں کے مطابق ہے، ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی ضمانت دینے کے لیے ابھی عمل کرنا ہوگا۔
کراچی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے...
اسلام آباد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے شام اور لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے انخلا،...
راولپنڈی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی زیرِ صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں مسٹر جسٹس علی...
کراچی کینیڈا نے نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی دھمکیوں کے جواب میں امریکیوں...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کےلیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
اسلام آباد خیبرپختونخواکےضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے، آئی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کے کارگو...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سنیٹر روبینہ قائم خانی سے...