وفاقی وزیر ایاز صادق سے ایران کےسبکدوش ہونیوالے سفیر کی الوداعی ملاقات

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر سید محمد علی حسینی نے الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیرنے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو آسان بنانے میں ایرانی سفیر کے فعال اور بھر پور کردار کی بھی تعریف کی۔ ایاز صادق نے کہاپاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے حقیقی امکانات کو تلاش کرنے کا منتظر ہے، ایرانی سفیر نےانہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ دباؤ کا سامنا کرنے کے باوجود، ہم تمام شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔دونوں نے برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی مسلسل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا