3لاکھ مچلکوں کے عوض علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر لی ۔ منگل کو سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے اور جواب عدالت میں جمع کرایا بعد ازاں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے تین لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا ۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے ۔