سکھ یاتری ویساکھی میلہ میں شرکت کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ

19 اپریل ، 2023

لاہور(خبرنگار)بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتری ویساکھی میلہ کی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہو گئے روانگی سے قبل گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری( شرائن) رانا شاہد سلیم نے پردھان سردار امیر سنگھ و دیگر کے ہمراہ مہمانوں کو چیرمین بورڈ کی جانب سے پھلوں , مالاوں اور گلدستے دیتے ہو ئے رخصت کیا رانا شاہد کا کہنا تھا کہ ہم نے چیرمین بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں محمانوں کی بہترین انداز میں خدمت کی اور انھیں تمام VIP سہولیات مہیا کی گئی . پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ نے PSGPC کے مشترکہ اشتراک سے تمام اقدامات کیے جو قابل تحسین ہیں ,بھارتی سکھ رہنما وں نے تمام تر انتظامات و اقدامات کی کھلے الفاظ میں تعریف کی انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی کی حسین یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔