اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پار لیمانی سیکرٹری بر ائے ریلوے کرن عمران ڈار نے کہا ہے کہ ریلوے کے ملازمین اور پنشنر ز کو آج 18ا پریل کو تنخواہ اور پنشن ادا کی جارہی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو بھی ریگولر کیا جا رہا ہےاور ترتیب سے میرٹ پر ادائیگی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عالیہ کا مران کی جانب سے ریلوے ملازمین کو پنشن کے فوائد اور تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی ۔توجہ دلاؤ نوٹس عالیہ کامران، صلاح الدین ایوبی، کمال الدین اور جمال الدین نے پیش کیا ۔ کرن عمران ڈار نے بتایا کہ آج تمام لوگوں کو پنشنز اور تنخواہیں مل جائیں گی ۔ جو لوگ پہلے ریٹائر ہوئے ہیں ان کو پہلے پنشن کے فوائد ملیں گے۔ سابق دور میں آئوٹ آف ٹرن ادائیگیاں کی گئیں ۔ ریلوے کا خسارہ اس وقت دس ارب روپے کا ہے۔ سیلاب کے باعث ہم زیادہ آمدن حاصل نہیں کر سکے ، اپنے وسائل سے مرمت پر 3 ارب روپے خرچ کئے ، جبکہ پا ر لیمانی سیکرٹری بر ائے اوورسیز پا کستانیز ڈویژن آ غا رفیع اللہ نے کہا کہ سکھر، بنوں، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کے علاقائی دفاتر قائم کرنے کیلئےو زارت نے سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہا نی قومی اسمبلی منور علی تالپور کی جانب سے ان شہروں میں دفاتر موجود نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرا ئی ۔ میر غلام علی تالپور نے کہا کہ سکھر ‘ بنوں ‘ ایبٹ آ باد اور گلگت بلتستان میں بیو رو آف امیگرینٹس کے علاقائی دفاتر قائم کئے جائیں۔ آ غا رفیع اللہ نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں موجود دفتر پچھلی حکومت نے سوات منتقل کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے سوات کے ایم این اے کی محبت میں ایبٹ آ باد کا دفتر سوات منتقل کیاتھا۔ سکھر، بنوں، گلگت بلتستان میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ کے دفاتر بنانے کے حوالہ سے سمری بھیج دی ہے۔غلام علی تالپور کی در خواست پر سپیکر نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کر دیا۔
اسلام آباد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال میں...
اسلام آباد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور ایک اہم ادارے کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے سے...
اسلام آباد وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں...
اسلام آباد وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا،...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. جس...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے مختلف افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی ۔وقار...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، مساجد اور امام...