حکمران اتحاد اجلاس بارے قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں،مریم اورنگزیب

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں،اجلاس کا باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کریں گے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حتمی اعلامیے سے قبل ہی میڈیا مختلف جماعتوں سے منسوب کرکے خبریں چلانا افسوسناک ہے،مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے ۔ انہوں نےکہا کہ تمام جماعتیں متحد ہیں اور معاملات پر اپنی اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں