اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی دفعات کے تحت درج آٹھ مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے کہا اگر آئندہ سماعت پربھی عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمران خان کی آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عمران خان گزشتہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے اور وکلا کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ ، بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عمران خان آج اس عدالت میں پیشی کے لئے تیار تھے مگر انہیں آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا تھا جو 121ایف آئی آرز کا کیس سن رہی ہے۔ وکلا نے مئی کے پہلے ہفتے تک عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم آپ کو پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دے رہے ہیں۔ آپ کو حتمی ریلیف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملے گا۔ خود کو شرمندہ نہ کیجئے گا نہ ہی ہمیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ میں نے پچھلی سماعت پر ہی کہا تھا کہ عمران خان 18اپریل کو نہیں آئیں گے۔ سیکورٹی انتظامات کر رکھے تھے مگر وہ اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے سکیورٹی ایس اوپیز بھی عدالت میں پیش کئے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ آپ نے بلاشبہ ہائیکورٹ کی فول پروف سکیورٹی رکھی ہو گی مگر سوال یہ ہے کہ کیا بطور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی بحال ہوئی یا نہیں؟
اسلام آباد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال میں...
اسلام آباد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور ایک اہم ادارے کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے سے...
اسلام آباد وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں...
اسلام آباد وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا،...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. جس...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے مختلف افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی ۔وقار...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، مساجد اور امام...