ثاقب نثار سیاسی دکان چمکانے کیلئے عدالت لگاتے رہے، وزیراعظم

19 اپریل ، 2023

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار غریب کو انصاف کیلئے سیا سی دکان چمکانے کیلئے ہفتہ اتوار کو عدالت لگا تے تھے، صحت اور تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اسے شجرممنوعہ ہونا چاہیے، سابق حکومت نے دوسرے منصوبوں کی طرح اسپتالوں کوبھی نظر انداز کئے رکھا، عوامی خدمت ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے،انسانیت کی خدمت اور مریضوں کو علا ج کی سہولیات مہیا کرنا بہت بڑی عبادت ہے، ہم سب کو مل کر غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، بیماری کے خاتمے اور ملک کوقائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کےلئے اکٹھے ہونا چاہیے۔