کراچی ، دمشق (نیوز ڈیسک، اے ایف پی ) چین نے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کردی ،چینی وزیرخارجہ کن گانگ نےاپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کیساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے،انہوں نے فریقین میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ان کی اولین ترجیح تنازع کو بڑھنے یا بے قابو ہونے سے روکنا ہے ، دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ہیں،انہوں نے شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے، شام کے صدر بشارالاسد نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور شام کے تعلقات ایک مثالی نمونہ ہونے چاہئیں، بہتر تعلقات سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عرب دنیا اور خطے کو بھی فائدہ ہوگا، انہوں نے سعودی عرب کی حقیقت پسندانہ سوچ کی تعریف بھی کی ، سعودی وزیرخارجہ نے اس سے قبل کہا کہ شام کے بحران کے ایسے حل کے حامی جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور عرب شناخت کو برقرار رکھے ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے امریکی سینیٹرلنزےگراہم نے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کےخاتمےکی جانب بڑےاقدام کےطورپردیکھتے ہیں، اس کے علاوہ ایران کے معزول بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی اس ہفتے اسرائیل کادورہ کریں گے، ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ وفد کے ہمرا کئی برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، وفد میں حماس کے سابق سیاسی سربراہ خالد مشعل بھی موجود ہے جو فلسطین کی حالیہ صورتحال اور حماس اور سعودی عرب تعلقات پر مذاکرات کریں گے ،ایک روز قبل فلسطینی صدر محمود عباس بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،دریں اثناء قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب پیش رفت جاری ہے،اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سفارتخانے کھولنے سمیت سفارتی تعلقات کی بحالی پر کام کر رہے ہیں،ایک خلیجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یو اےای اور قطر کے درمیان جون کے وسط تک مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتخانے دوبارہ کھل جانے کی توقع ہے، قطر کی وزارت خارجہ نے معاملے پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...