کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن ایک دن کرائے جائیں، فنڈز سے متعلق پارلیمنٹ نے پروپوزل کو مسترد کردیا ہے ، فنڈزسے متعلق پارلیمنٹ کی پوزیشن واضح ہے ، اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں بلکہ بہت نقصان ہوا،ہم سے کہا گیا کہ دو ججوں کی تعیناتی مان کر عدلیہ سے تعلقات بہتر بنائیں،عمران خان تو اب خود بھی این آر او مانگ رہے ہیں، پنجاب میں پہلے الیکشن ہوئے تو قومی اسمبلی الیکشن نتائج پر اثرپڑے گا ،مختلف ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں آئینی ڈیڈ لاک ہے ، عمران خان توکہتےہیں کہ دوتہائی اکثریت نہ ملی تو پھراسمبلیاں توڑوں گا،جو حالات مجھے نظر آرہے ہیں ان میں مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے،سینئرصحافی و تجزیہ کار ،حامد میر نے کہا کہ جو اصلیت ہے جو سچائی ہے وہ ہمارے سیاستدان اپنی زبان پر نہیں لاتے ۔ وہ زبان پر لاتے نہیں ہیں تو میڈیا پر نظر آتی نہیں ہے اگر میڈیا تھوڑی بہت سچائی سامنے لانے کی کوشش کرے توپھر میڈیا کے ساتھ بھی کوئی اچھا سلوک نہیں ہوتا۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج کئی مقدمات میں اعلیٰ عدالتوں سے ایک بار پھر ریلیف مل گیا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کی انفارمیشن حقیقت سے خاصی قریب ہے، یہ چیزیں اسی argument کے گرد گھوم رہی تھیں جو آپ نے بتایا ہے۔میں آپ کے ساتھ ایک wake سی بات کرسکتا ہوں کہ جو پارلیمنٹ نے کل لے لی ہے فنڈز مہیا کرنے پر پوزیشن جو وہ بالکل واضح ہے، یہ آرگیومنٹ جو ہے کہ پارلیمنٹ ultimate authority تھی ان فنڈز کو جاری کرنے کی، انہوں نے اس پروپوزل کو مسترد کردیا ہے۔
اسلام آباد کے الیکٹرک کےاکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 27پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ،کے...
اسلام آبادچینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی مہنگی کرنے کیلئے...
لاہو ر وفاقی حکومت کی جانب سے ملٹری کی تحویل میں قید ملزمان کو حاصل سہولتوں کی رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع...
اسلام آباد نواز، زرداری کی توشہ خانہ کیس FIA کو بھجوانے کی استدعا مسترد، احتساب عدالت نے گاڑیوں کا ریفرنس...
اسلام آباد وفاقی درالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس ، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، سپریم کورٹ...
اسلام آباد ایف بی آر نے ان ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی حقیقی...
کراچی خیابان سحر میں بنگلہ میں مبینہ طور پر کیڑے مار دواؤں کے اسپرے کے باعث دم گھٹنے سےڈاکٹراور کمسن بچے...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کی شرح بجلی چوری اور بلوں...