اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چین نےپاکستان کواسپیس سینٹر منصوبےکیلئے ایک ارب یوآن قرض دینے کا فیصلہ کرلیا-وفاقی کابینہ نے منصوبے کیلئے قرض معاہدے کی منظوری دیدی-قرضہ سالانہ دو فیصد شرح سود پر ملے گا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان سپیس سینیٹر منصوبے کے قیام کیلئے چین کے ساتھ ایک ارب یوآن قرضے کے معاہدے کی سمری سرکولیشن سمری کے منظور کرلی-ذرائع کے مطابق قرض پر سالانہ دوفیصد سود-ون ٹائم مینجمنٹ فیس صفر اعشاریہ دو پانچ اور قرض پرسالانہ صفر اعشاریہ دو فیصد کمیٹمینٹ چارجز ہوں گے-قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے14نومبر 2018 کو 29 ارب51 کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان اسپیس سینیٹر کے قیام کا منصوبہ منظور کیا تھا جس کے تحت فارن ایکسچینج کا حصہ 22 ارب روپے سے زائد رکھا گیا-پاکستان نے سپیس سینٹر کے قیام کے منصوبے کیلئے چین سے رعایتی قرضے کی درخواست کی جس کے بعد چین کے ایگزم بنک نے ایک ارب یوآن قرض معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوایا-قرض معاہدے کے مسودے کی پہلے وزارت قانون،وزارت خزانہ اور سپارکو سے توثیق کرائی گئی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے-وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران 2 نومبر 2022 کو پاکستان سپیس سینیٹر کے قیام کے منصوبے پر دونوں ممالک نے بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
اسلام آباد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کیلئے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی سے انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران...
راولپنڈیلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اورفوجی فرٹیلائزر بن...
اسلام آ باد ارشد علی ڈائریکٹر فنانس، سر گنگا رام ہاسپٹل لاہور تعینات، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت فواد حسن...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے...
کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین...
اسلام آباد پاکستان اور روس میں ریل کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور اس سلسلےمیں پہلی آزمائشی مال گاڑی...