لاہور(جنگ نیوز)تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی خریدوفروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے ‘سوشل میڈیا پر لیک ہونیوالی آڈیو میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کو ٹکٹ کیلئے عمران خان سے ملاقات کا کم ازکم ایک کروڑروپے معاوضہ مانگتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔لیک آڈیو میں چوہدری حفیظ نامی شخص پی پی 114فیصل آباد سےرانا شوکت کیلئے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی بات کرتے ہیں اور ٹکٹ کے عیوض درکارڈونیشن (چندے)کاپوچھتے ہیں جس پر اعجاز چوہدری ان سے کہتے ہیں کہ چندہ تولامحدود ہے ‘جو آکر ڈونیشن کی بات کریگا اس کو پارٹی چیئرمین سے ملوادیں گے ‘ڈونیشن ایک کروڑ سے اوپر ہونا چاہئے تاکہ چیئرمین سے ملاقات ہوسکے اورٹکٹ کا امیدوار شوکت خانم اسپتال کیلئے جوچندہ دینا چاہئے وہ اس کی مرضی ہے ‘اگر ٹکٹ لینی ہو آج کل میں ہی آجا ئیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماءاعجازچوہدری نے آڈیوکی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں آواز میری ہی ہے مگرتین چارجگہ جوڑلگائے گئے ہیں ‘اپنی بات کرنے پر پشیمان نہیںہوں مگر میری بات کو توڑمروڑ کر جوڑاگیاہے ۔
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نے 9ماہ میں قرضوں پر کتنا انحصار کیا ؟؟؟۔ ذ رائع کے مطا بق موجودہ حکومت...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، وجہ 26ویں آئینی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ...
لاہورسابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اپنے دور میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارتخانے میں میڈیا سے معاملہ کرنےوالے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...