اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے جج دھمکی کیس میں طلبی کے باوجود غیر حاضری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 20 ہزار روپے مالیتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ، منگل کو سماعت کے دوران سپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ،انکی گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں ہوئی آج بھی منظور نہیں ہونی چاہئےانکے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے چاہئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ویسے ہی جاری ہیں ، عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کیساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا ہے ؟ ، عمران خان اپیل دائر کرتے ہیں لیکن خود پیش نہیں ہوتے استدعا ہے کہ انکے قابل ضمانت وارنٹ کیساتھ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی جائے ، علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے ، عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے سے محبت ہے ، علی بخاری نے کہا کہ خاتون جج شکایت کنندہ ہیں نہ انکا کیس میں بیان قلمبند ہوا عمران خان کیخلاف شکایت کنندہ ایک مجسٹریٹ ہے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دو بار خارج ہو چکی ہیں ، دوران سماعت عمران کی وارنٹ کی عدم تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ، عدالت نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے20 ہزار روپے مالیتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو جاری سمن کیخلاف اپیل میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ، جج نے درخواست سماعت کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سِپرا کو بھجوا دی ۔
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا گیا کہ ملک میں ہائیڈرو پاور کے کل 92 منصوبوں میں سے 24...
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلی عدلیہ کے احتساب اور عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں احتساب عدالت کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ د ریائے سندھ میں سے چھ مزید نہریں نہیں نکالنے دیں گے...
اسلام آبادسعودی آئل سہولت کے تحت رواں ماہ سے 100 ملین ڈالر کی فراہمی کے آغاز کے ساتھ، پاکستان رواں مالی سال...
اسلام آباد ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے ناراضی کا اشارہ دیتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد...
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دیں۔...